شوگر کی ابتدائی علامات کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑسکتا ہے،ماہرین

ماہرین نے خبردار کیاہے کہ شوگر کی ابتدائی علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس میں خون میں گلوکوز کی مقدار معمول سے بڑھ جاتی ہے اور اس کا تعلق صرف زیادہ میٹھا کھانے سے نہیں بلکہ کئی دیگر عوامل سے بھی ہوسکتا ہے۔
خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس عام پائی جاتی ہے، لیکن اس کی ابتدائی علامات بعض اوقات اتنی معمولی ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں نظر انداز کردیتے ہیں۔
جسم خوراک سے حاصل ہونے والے گلوکوز کو توانائی کے لیے استعمال کرتا ہے، جبکہ انسولین وہ ہارمون ہے جو لبلبہ بناتا ہے اور گلوکوز کو جسم کے خلیات تک پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔ جب جسم مناسب مقدار میں انسولین نہ بنا سکے یا خلیات انسولین کے خلاف مزاحمت کرنے لگیں تو خون میں شوگر بڑھنے لگتی ہے۔
