مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے مکہ معاہدہ نافذہوناچاہیے،وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مکہ  معاہدہ نہ بھی ہو تو  مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے، میرا خیال ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے۔

خواجہ آصف کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  مکہ مکرمہ پرحملہ ہوگا تو اس کی حفاظت کے لیے معاہدے کی ضرورت نہیں۔مکہ معاہدہ ہمارے اوپرلاگوہوتا ہے اور ہم اپنا فرض ادا کریں گے، تفصیلات میں نہیں جاسکتا لیکن ہم مکہ معاہدے پر عمل کے پابند ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایران بطور ریاست  خطے میں کوئی نیا محاذ کھولےگا، پاکستان نے سعودی عرب کا پیغام ایران کو پہنچایا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہےکہ فضائی دفاعی نظام نے مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔سعودی فوجی اتحاد کے مطابق ڈرون کو مکہ کے گرد ممنوع فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی روک لیا گیا۔

سعودی فوجی اتحادکا کہنا تھا کہ دونوں مقدس مساجد کا تحفظ سرخ لکیر ہے اور فوجی اتحاد حوثیوں کے خلاف ضروری اقدامات کرے گا۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی۔ اس سے پہلے جولائی 2017 میں بھی مکہ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔

Back to top button