خیبرپختونخوا،لمپی سکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی سکن کی بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان  اپر  اور  چارسدہ میں متعدد مویشی متاثر  ہوئے ہیں جب کہ کئی جانور ہلاک ہوگئے۔

صوابی کی تحصیل رزڑ میں گزشتہ ایک ماہ سے بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں جہاں یارحسین، یعقوبی، دوبیان اور دیگر علاقوں میں سیکڑوں مویشی متاثر ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ کے مطابق ضلع میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 699 ہے جب کہ لمپی اسکن سے بچاؤ کےلیے محکمہ لائیو اسٹاک کی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔

ان کے مطابق 7 جولائی سے 14 ستمبر تک مویشیوں کو ویکسین کی 14 ہزار 100 خوراکیں دی جاچکی ہیں جب کہ مزید 850 خوراکیں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ مویشی پال افراد نے نجی طور پر بھی تقریباً 40 ہزار مویشیوں کی ویکسینیشن کرائی ہے۔

Back to top button