پاکستان میں ہرسال تمباکوسےپونے2لاکھ اموات کاانکشاف

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کینسر کی سب سے بڑی وجہ کے طور پر سگریٹ نوشی اور ملک میں ہر سال تمباکو سے متعلق تقریباً ایک لاکھ چونسٹھ ہزار اموات کے پیش نظر اس معاملے پر فوری توجہ ضروری ہے۔

پاکستان میں صحت عامہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے موثر ضابطہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان کو تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات میں کمی کی جامع حکمت عملی کے تحت سائنسی شواہد پر مبنی تمباکو نوشی سے پاک متبادل مصنوعات کی ضابطہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے۔

Back to top button