حکومت نے پیٹرول اورڈیزل پھرمہنگاکردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سےجاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیےکے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 ستمبر کیلئے ہوں گی۔
