پیٹرول ریلیف ناکافی،عوامی مشکلات کااحساس ہے،مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عام آدمی پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے شدید متاثر ہو رہاہے ، حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیول ریلیف سکیم سے غریب آدمی کو ریلیف ملے گا، لیوی 80 روپے،کاربن لیوی 5 روپے ہے جبکہ ریلیف 100روپے کا دیا جارہا ہے۔

مصدق ملک نے کہا جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ٹیکس سے زیادہ ہے، ہم سمجھتے ہیں اب بھی جو ریلیف دیا جارہا ہے وہ ناکافی ہے، ہماری معیشت جو بوجھ اٹھا سکتی تھی اُس حد تک ہم نے اٹھالیا ہے۔

انہوں نے کہا وہ جنگ جس کا تعلق بھی پاکستان سے نہیں ہے ہم اس سے متاثر ہو رہے ہیں، جنگ تھم جائے گی تو پوری دنیا کو ریلیف ملے گا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا وزیراعظم پیٹرول ریلیف سکیم کا اسلام آباد میں آغاز ہوچکا ہے، آئندہ چند روز میں یہ اسکیم ملک بھر میں لانچ کردی جائےگی۔

Back to top button