سانحہ پمز ، انکوائری رپورٹ : انتظامیہ کی ناکامی ثابت، برقی خرابی بنیادی وجہ قرار

 

 

 

 

اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں پمز انتظامیہ کی ناکامی کو بھی ثابت شدہ قرار دیا گیا ہے، جب کہ آگ لگنے کی بنیادی وجہ برقی خرابی قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے سی نمبر 2 کی بجلی کی سپلائی کیبل سے آگ لگنے کا قوی امکان ہے،تاہم تخریب کاری یا آئیسکو فالٹ کے شواہد نہیں ملے۔اسی طرح آکسیجن لیکیج یا انکیوبیٹر سے آگ لگنے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ آگ لگنے کےبعد فرنٹ لائن عملے نے ابتدائی لمحات میں فوری کارروائی کی،کسی شخص کےخلاف مجرمانہ جرم ثابت نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق نرسری میں خودکار دھویں کا پتا لگانے اور الارم کا مؤثر نظام موجود نہیں تھا۔6 جولائی کو نرسنگ ہاسٹل میں لگنےوالی آگ نے بھی فائر سیفٹی سے متعلق خامیوں کو ظاہر کیاتھا،تاہم سابقہ فائر سیفٹی وارننگز پر عملدرآمد نہیں کیاگیا۔

محسن نقوی سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

رپورٹ کےمطابق نرسری میں 15 نومولود زیر علاج تھے،حادثے میں 14 جاں بحق ہوئے جب کہ نرسری میں گنجائش سے زیادہ نومولود زیر علاج تھے، 10 بیڈ کے یونٹ میں 15 بچے زیرعلاج تھے،نومولود حفاظتی نظام کی ناکامی نہیں بلکہ متعدد کمزور اقدامات کے باعث جاں بحق ہوئے۔

کمیٹی نے رپورٹ میں برقی تنصیب،ایمرجنسی راستے اور وارننگز پر مزید تحقیقات کی سفارش کی جب کہ پمز میں فوری فائر،لائف سیفٹی اور الیکٹریکل آڈٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں نومولودوں کےلیے خصوصی ایمرجنسی ایویکیوایشن ایس او پیز بنانے کی تجویز دی گئی ہےجب کہ فائر ڈٹیکشن،الارم اور ایگزٹ سسٹم فوری فعال کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

 

Back to top button