آزاد کشمیر: صدارتی انتخاب 24 ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری

 

 

 

 

آزاد جموں و کشمیر میں صدر ریاست کے انتخاب کی تاریخ مقرر کردی گئی، صدارتی انتخاب کےلیے پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرتےہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بتایاکہ صدارتی امیدوار 19 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

‎کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی 19 ستمبر کو ہی کاغذات جمع کرانے کے فوراً بعدکی جائے گی جب کہ صدارتی امیدوار 23 ستمبر کو صبح 11:30 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔

‎چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر صدارتی انتخاب کےلیے ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔

‎چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ صدارتی انتخاب کےلیے پولنگ 24 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں ہوگی،جس کےفوراً بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی جائے گی۔

وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے کیس کا ریکارڈ طلب

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر سے درخواست کی ہےکہ صدارتی انتخاب کے انعقاد کےلیے 24 ستمبر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیاجائے۔

 

Back to top button