ایران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے: محسن رضائی

 

 

 

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کاکہنا ہے کہ تیل اور آبنائے ہرمز معاملےکی صورت حال اب بدل چکی ہے، نقصان پر قابو پانے کی کوششیں آنے والے حالات کو نہیں روک سکیں گی، ایران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے مختلف بیانات سے گمراہ نہ ہوں وہ کبھی کہتے ہیں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،پھر کہتے ہیں مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نقصان پر قابو پانے کی کوششیں آنے والے حالات کو نہیں روک سکیں گی، ایران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، شدید آگ بھڑک اٹھی

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کو صرف معاشی طور پر دباؤ میں لانا نہیں بلکہ ایرانی معاشرے میں اندرونی انتشار اور تباہی پیدا کرنا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ مسائل اور پابندیوں کے ذریعے سماجی تباہی پیدا کرنا مقصد ہے۔

 

Back to top button