بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلاک

 

 

 

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتےہوئے ‘فتنة الہندوستان’  (BLA) کے 6 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ ‘فتنة الخوارج’ (TTP) سے تعلق رکھنےوالے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

شمالی بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں اجرم، کلی سلطان، دینار اور گیلو میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت سے متعلق موصولہ خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع پیمانے پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو ایک ساتھ نشانہ بنایا۔اس منظم اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ‘فتنة الہندوستان’ کے 6 دہشت گرد جہنم رسید کیے گئے،جس سے علاقے میں فعال تخریب کار عناصر کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔آپریشن کے دوران ‘فتنة الخوارج’ کے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیاگیا،جس سے خطے میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے باہمی گٹھ جوڑ اور نیٹ ورکس کا پردہ فاش ہوا ہے۔

اس بروقت اور مشترکہ کارروائی نےدہشت گردوں کی جانب سے امن و امان کو نقصان پہنچانے،محفوظ ٹھکانے قائم کرنے اور سکیورٹی اہلکاروں و عام شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو خاک میں ملادیا۔

 

Back to top button