سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی

 

 

 

سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے جب کہ 7 رہائشی مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایاکہ حوثیوں نے شہری آبادیوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہےکہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کےمطابق حملوں میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا۔

حملوں کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے جب کہ 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہاکہ ان حملوں کا سلسلہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے طرز عمل اور انتہاپسندانہ نظریے کو ثابت کرتا ہے،جس میں کشیدگی بڑھانا اور شہری تنصیبات و شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

انہوں نےکہا کہ اتحادی افواج کی مشترکہ کمانڈ سعودی عرب کی خودمختاری، شہری تنصیبات اور شہریوں کو ان سنگین حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کےلیے ذمہ دارانہ اور سخت کارروائی کرےگی۔

ترجمان کےمطابق یہ کارروائی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج حق دفاع کے اصول کےمطابق کی جائےگی۔

واضح رہے کہ یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ائیربیس پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیاتھا۔

سعودی ولی عہد کی سربراہ سینٹکام سے ملاقات ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا تھاکہ کارروائی گزشتہ 5 روز کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر 300 سے زائد سعودی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

 

Back to top button