پیٹرول اور ڈیزل ایک بارپھرمہنگاکردیاگیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت  380روپے 24 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں15 ستمبر کے لیے ہیں۔

Back to top button