‏لاشوں پر سیاست عمران خان اورپی ٹی آئی کاپرانا وطیرہ ہے،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ ‏لاشوں پر سیاست بانی پی ٹی آئی  عمرن خان اور اسکی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے، ‏سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر انکے کسی کارکن نے اسکا استقبال کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی لاہور آمد کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ‏سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے پر ان کے کسی کارکن نے اسکا استقبال کرنا مناسب نہیں سمجھا، ‏موصوف ایک سال بعد پھر لاہور کی سیر کرنے آئے ہیں۔ ‏سہیل آفریدی کی موجودگی میں ایک شخص نے خود کہا اشتیاق کی ہلاکت ایک حادثہ تھا اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں اور 17 دن تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے رابطہ کیا اور نہ پوچھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس گفتگو کے بعد سہیل آفریدی کے گارڈز نے اس بات پر اس شخص پر تشدد شروع کردیا تھا جبکہ آج گارڈز نے ویڈیوز بنانے پر آج پھر لاہور میں صحافیوں سے بدتمیزی کی، ‏اشتیاق کے بیٹے کا بیان بھی شئیر کر رہی ہوں یہ ایک حادثہ تھا۔

 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‏ان بیچاروں کو جس پارٹی نے پوچھا تک نہیں آج انکے گلے سن لیجئے، تحریک فساد کے یوٹیوبرز نے اس واقعے کو غلط رنگ دیا، ‏سہیل آفریدی پبلک اسٹنٹ کرتے ہوئے لاہور پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‏پنجاب میں داخلے ہونے کے پورے راستے جگہ جگہ پنجاب پولیس کے افسران سے بدتمیزی کی، کیا کسی چیف ایگزیکٹیو کو ایسی حرکتیں زیب دیتی ہیں؟ ‏موصوف کالا چشمہ لگا کر مرحوم اشتیاق کے گھر پوائنٹ اسکورنگ کرنے پہنچے ہیں۔

 

Back to top button