شرح سود برقرار،سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان

شرح سود 11.50فیصد برقرا رہے گی،سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔

خیال رہے کہ سٹیٹ بینک نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی  شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔

معاشی ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سٹیٹ بینک شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کی ملک آمد کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوئی اس لیے ہو سکتا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئل ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف کے اطمینان کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے بانڈز جاری کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا بڑھتا ہوا گردشی قرضہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہو سکتا ہے، مذاکرات کے دوران گردشی قرض پرپاکستان کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جس کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

 

Back to top button