اسلام آباد پرامن طریقے انصاف مانگنے آرہے ہیں : چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کارکنان اسلام آباد پرامن طریقے انصاف مانگنے آرہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے،اختلاف رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ہم جمہوریت اور ملک بچانے کےلیے نکلےہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پرامن اور آئین و قانون کے مطابق سٹریٹ موومنٹ کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑدھکڑ سے گریز کرے۔ پنجاب حکومت خاص طور پر رانا ثناء اللہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گولی نہیں چلنی چاہیے،گولی کا وقت ختم ہونا چاہیے، اسلام آباد انصاف مانگنے آرہے ہیں،پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد پرامن طریقے سے آئیں گے،اختلاف رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے،حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔
27 ستمبرسے پہلے PTIکے اندرونی اختلافات شدت کیوں اختیار کر گئے؟
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،سیاسی کشیدگی کم کرنے کےلیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے۔
