ایران معاہدے کےلیے مسلسل رابطے میں ہے : امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے، تاہم امریکا ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرےگا جو امریکی مفادات کےلیے بہتر نہ ہو۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں سال ختم ہوسکتی ہے اور ممکن ہےکہ یہ جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کے ساتھ کسی بھی سمجھوتےمیں امریکا کےلیے مناسب شرائط کو یقینی بنایا جائےگا۔
امریکی صدر نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ ملاقات یا رابطےپر بھی اعتراض نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ ان ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔
ہم جنگ نہیں چاہتے، خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں : ایرانی صدر
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آجائیں گی۔تاہم عالمی توانائی کی صورت حال بدستور کشیدہ ہے اور آبنائے ہرمز سمیت خطے میں جاری بحران نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا رکھاہے۔
