بلوچستان : فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔فورسز نے کامیابی سے نشانہ بناکر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے،آخری دہشت گرد کےخاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
