ہم جنگ نہیں چاہتے، خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں : ایرانی صدر

 

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں، پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ جنگ ہم نے نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی،ہم اس جنگ میں اپنا دفاع کررہے ہیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات یا خطے کے کسی اور ملک سے کوئی مسئلہ نہیں،ہمیں خطےکے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں سے مسئلہ ہے،امریکی فوجی اڈوں سے ایران پر حملےہوتے ہیں۔خطے کے ممالک ہمارے بھائی ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ امریکا ہے جو ہمارے خطے میں داخل ہوا ہے،دوست پڑوسی ممالک کو اپنی سرزمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ خطے کے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن امریکا ایسا ہونےنہیں دینا چاہتا،امریکا خطے کے پٹرولیم ذخائر کو اپنے استعمال میں لانا چاہتا ہے اور اپنے ہتھیار اور میزائل فروخت کر کے خطے کا امن و استحکام تباہ کرنا چاہتا ہے۔

ایرانی صدر نے تجویز دی کہ علاقائی سکیورٹی کےلیےخطے کے ممالک کو خود مل کر کام کرنا چاہیے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان دوست ہمسایہ ملک ہے جس نے امن کےلیے بہت مدد کی،قطر نے بھی مدد کی،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کےبعد بھی ہم سے دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ سمجھ سے باہر ہے،مفاہمتی یادداشت میں ہم نے امریکی پابندیاں ختم ہونے کا لکھا تھا جو انہیں ختم کرنی ہوں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، جارحیت امریکا کو ہی ختم کرنا ہوگی،جوہری معاملات کےلیے ہمیں بیٹھ کربات کرنی تھی،اس کےلیے ہم تیار ہیں، مریکا سے براہ راست مذاکرات سےمتعلق ہم کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

مسعود پزشکیان نے کہاکہ خطے کے امن و استحکام کےلیے خطےکے تمام ممالک کو مل بیٹھ کر کام کرناچاہیے، جب یورپی ممالک ایک ساتھ مل کر اپنی سکیورٹی اور تجارت کےلیے قوانین بناسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔

 

Back to top button