اسلام آباد انتظامی یونٹ سب سے پہلے بنے گا : وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

 

 

 

 

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ باقی صوبوں میں یونٹ کب بنیں گے کچھ معلوم نہیں لیکن اسلام آباد انتظامی یونٹ سب سے پہلے بنے گا۔

اسلام آباد کو علیحدہ صوبہ بنانے کی تجویز پر سیمینار سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے ذریعے اسلام آباد یونٹ بنانے کےلیے کوشش کررہے ہیں،ہم یہ ماڈل بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے، تمام مسائل کا حل اس نئے ماڈل میں ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کوئی صوبہ نہیں ہوگا لیکن صوبے سے بڑا یونٹ بننے جارہا ہے،باقی صوبے یونٹ بنانا چاہیں تو وہ اسلام آباد کے ماڈل کو دیکھ سکیں گے،اسلام آباد کےلیے گورننس ماڈل لانا سب کی خواہش ہے،اسلام آباد ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وجود میں آیا،یہاں جو سسٹم لاگو کیاگیا وہ ایڈہاک بنیادوں پر تھا،بدقسمتی سے ابھی تک وہ ایڈہاک سسٹم چل رہا ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے صوبوں کےلیے چاروں صوبوں کے عوام سے پوچھاجائے،اگر عوام صوبے بنانا چاہیں تو ٹھیک ہے،دنیا میں دارالحکومتوں کے ماڈل مدنظر رکھ کر وزیراعظم کو تجویز دی،اسلام آباد پانچواں صوبہ نہیں بن سکتا،ایک انتظامی یونٹ بنےگا، سی ڈی اے اسلام آباد کے ڈیولپمنٹ کے معاملات دیکھتی ہے، آئی ٹی سی اسلام آباد کے دیہی معاملات کو دیکھتی ہے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں جنوبی پنجاب سے زیادہ محرومیاں ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملک میں کسی جگہ بااختیار بلدیاتی نظام دیکھنے کو نہیں ملا،اسلام آباد کا بلدیاتی نظام بہترین آزادانہ ماڈل کا نعم البدل نہیں ہوسکتا،اسلام آباد کی قانون ساز اسمبلی ہونی چاہیے جو مقامی معاملات کو دیکھ سکے،چھوٹے چھوٹے معاملات کےلیے قومی اسمبلی میں جانا پڑتا ہے۔

کیا ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبوں کا قیام ممکن ہے؟

ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے حوالے سے بل بہت مشکل سے پاس کرواتے ہیں،اسلام آباد کی اسمبلی ہوگی تو 27 لوگ بل پاس کیاکریں گے،اسلام آباد میں آزاد جموں کشمیر سے زیادہ ریوینو اکٹھا ہوتا ہے،ہمیں معلوم ہے کہ اس مرض کی جڑ کہاں ہے۔

 

Back to top button