سعودی ولی عہد کی سربراہ سینٹکام سے ملاقات ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونےوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ ملاقات ایسےوقت میں ہوئی ہے جب یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

یاد رہے کہ یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ نے سعودی عرب میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔حوثیوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کےمطابق خمیس مشیط کا شمار سعودی عرب کے بڑے ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔

 

 

Back to top button