عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نےدوسری شادی کر لی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے 22 سال بعد دوسری شادی کر لی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ سمتھ نے 62 سالہ آئرش-آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی سے نجی تقریب میں شادی کی۔

جمائما کی شادی کی تصدیق ان کی بھابھی جمائما جونز کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوئی۔

جمائما جونز نے جمائما کے بھائی بین گولڈ سمتھ کے ساتھ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جمائما اور کیمرون کی شادی کا جشن منا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرون اور جمائما کی ملاقات پیشہ ورانہ کام کے سلسلے میں ہوئی، جب وہ متعدد دستاویزی فلموں اور فلموں میں ایگزیکٹیو پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

ان دونوں کی منگنی کی خبریں پہلی مرتبہ رواں سال مئی میں سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ کیمرون کے 4 بچے ہیں، جبکہ جمائما کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم، ہیں۔

Back to top button