صدر مملکت نے انڈونیشن نیول چیف کو نشان امتیازسےنوازدیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں اعزاز دینے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اراکین پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ ایکسپریسنیوز

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے صدر مملکت سے ملاقات بھی کی جنہوں نے انہیں یہ اعلیٰ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرپا اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Back to top button