دوبارہ ماں بننےکی توقع نہیں تھی،ماہرہ خان

سپر سٹار ماہرہ خان نے کہا ہےکہ انہیں زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک روز قبل اعلان کیا کہ وہ جلد ایک مرتبہ پھر ماں بننے والی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
بعدازاں اداکارہ نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں اپنے امید سے ہونے کی خوشخبری اور تجربات کے بارے میں تفصیلی بات کی۔
خاتون صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ مجھے زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی، اس وقت میری زندگی پہلے ہی ایک خاص سمت میں آگے بڑھ رہی تھی، میرا بیٹا بڑا ہو چکا ہے جب کہ میں اپنے کام، معمولات اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔
