سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے کی فلموں میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا

شیرا کے نام سے مشہور سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی کے بیٹے ابیر سنگھ فلم ’ٹارزن‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گے

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے باڈی گارڈ کے بیٹے ابیر سنگھ جلد فلمی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا کے نام سے مشہور سلمان خان کے دیرینہ باڈی گارڈ گرمیت سنگھ جولی کے بیٹے ابیر سنگھ جلد ہی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابیر سنگھ کے فلم انڈسٹری میں انٹری سے متعلق کئی برسوں سے خبریں زیرِ گردش تھیں۔

فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ابیر فلم ’ٹارزن‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گے، جبکہ اس فلم میں سورج پنچولی بھی شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ فی الحال اس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات محدود ہیں اور یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آئی کہ آیا سلمان خان اس فلم کو پروڈیوس کریں گے یا کسی اور حیثیت سے اس کے ساتھ منسلک ہوں گے۔

Back to top button