رضا اللہ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، شاہد آفریدی بھی معترف
نوجوان کھلاڑی نے ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کے لیے نمایاں فرق پیدا کیا، شاہد آفریدی

کراچی: قومی یم کے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کی شاندار آل راؤنڈ ڈیبیو پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے نمایاں فرق پیدا کیا۔
انہوں نے کہا کہ رضا اللہ نے اپنی قوتِ ارادی اور بڑے دل سے سب کو دکھا دیا کہ عزم و حوصلے سے کیا کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
