مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت

تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، لیکن غیر پارلیمانی اور غیر شریفانہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے، مہربانو قریشی

پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز پر تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، لیکن ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شریفانہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون اور ساتھی پارٹی رکن کی حیثیت سے وہ شفیع جان پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

مہربانو قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو گند اچھالا گیا، وہ ان ارکان کی اپنی تربیت کی غمازی کرتا ہے، ہمیں اس سطح پر نہیں اترنا چاہیے۔

Back to top button