پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گرگئی، ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری نمبر پر آگئی

انگلینڈ سے شکست کے بعد گرین کیپس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آخری نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریلیا سرفہرست ہے

پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ مزید ایک درجہ گر گئی، انگلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں گرین کیپس ٹیم آخری نمبر پر پہنچ گئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 130 رنز کے ہدف کو انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے۔

Back to top button