ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ کی پوسٹ وائرل
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں‘‘

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، جس کی خوشخبری اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہم منصوبے بناتے ہیں اور پھر اللہ کے منصوبے ہوتے ہیں۔‘‘
