مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
جاتی امرا میں منعقدہ نجی تقریب میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کی شرکت، ماہ نور صفدر کا نکاح اذان جبار سے ہوا

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز جاتی امرا میں ہوئی، جسے نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا گیا تھا۔
نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا ہے۔
