امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کو صرف معاشی طور پر دباؤ میں لانا نہیں بلکہ ایرانی معاشرے میں اندرونی انتشار اور تباہی پیدا کرنا ہے۔
تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ مسائل اور پابندیوں کے ذریعے سماجی تباہی پیدا کرنا مقصد ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم بعض ایرانی بھی تہران کے دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کے اندر بےچینی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پر بڑھتےہوئے معاشی دباؤ کا اثر ملک کی معیشت اور عوامی زندگی پر پڑرہا ہے ۔
ایران کے سخت گیر دھڑے نے قیادت کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز میں حملے کیے: امریکی اخبار
یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 24 اگست کو ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا اعلان کیا تھا،جس کا مقصد ایران کو بیرونی تجارت سے حاصل ہونےوالی آمدنی سے محروم کرنا ہے۔
امریکی بحری ناکہ بندی اور سخت تر پابندیوں کے باعث ایران کی تیل برآمدات متاثر ہورہی ہیں،غیرملکی کرنسی تک رسائی محدود ہوگئی ہے اور ملکی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
