مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کےلیے مثبت پیغام ہے: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کےلیے پیغام ہے،اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی عرب،پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے،مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔
ترک صدر کا کہنا تھاکہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں،ناصرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔
امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر
انہوں نے کہاکہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر قابو پانےمیں مدد کرنا چاہتا ہےاور اس مقصد کےلیے خطے میں اپنی کوششیں جاری رکھےہوئے ہے تاکہ ان چیلنجز سے جلد از جلد نمٹا جاسکے۔
ترک صدر نے مزید کہاکہ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔
