آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، شدید آگ بھڑک اٹھی

 

 

 

 

آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد آئل ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی،

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں آئل ٹینکر ایک محدود علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے متاثرہ آئل ٹینکر کی شناخت الگایا (Algaya) کے نام سے کی ہے۔جہاز میں لگنےوالی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں اور آگ نے پورے ٹینکر کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

پاسداران انقلاب کے بیان کےمطابق جس سمندری راستے سے آئل ٹینکر گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، اس کے استعمال کے خطرے سے متعلق پہلے ہی انتباہ جاری کیا جاچکا تھا۔

امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر

ایرانی حکام نے واقعے کےبعد ایک بار پھر واضح کیا ہےکہ آبنائے ہرمز ان کی نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں کسی آئل ٹینکر کو پیش آنےوالا واقعہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور توانائی کی منڈیوں کےلیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

 

 

Back to top button