اسحاق ڈار کی آئی اے ای اے کے سربراہ سے گفتگو، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

 

 

 

 

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امیدوار رافیل گروسی نے دوران گفتگو خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ علاقائی کشیدگی کم کرنے اور صورت حال کو معمول پر لانے کےلیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ہی بہترین لائحہ عمل ہے۔رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

بلاامتیاز آئینی انصاف ہماری بنیادی ترجیح ہے : چیف جسٹس آئینی عدالت

سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے منشور کےمقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے،بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کےلیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کےحصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے منصب کےلیے رافیل گروسی کی انتخابی مہم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Back to top button