دنیا کو نئی بلی مل گئی

دنیا کو ایک نئی بلی مل گئی، گھریلو بلی سے چھوٹی اس بلی کی دریافت بولیویا کے جنگلات سے ہوئی ہے۔
ریسرچرز نے تصدیق کی ہے کہ اس سے پہلے اس نسل کی کسی بلی کا ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔
ریسرچرز کے مطابق یہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں سامنے آنے والی بلی کی بالکل نئی نسل ہے۔
صرف 18 انچ لمبی اس بلی کے جسم پر ٹائیگر کی طرح کے دائرے ہیں، اس کا زیادہ سے زیادہ وزن ڈیڑھ کلو سے کچھ کم ہے، مقامی افراد اس بلی کو ’ٹلکایو‘ کہتے ہیں۔
