پاسداران انقلاب کاہرمز میں آئل ٹینکرپرحملہ،کشیدگی بڑھ گئی

ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ٹوگو کے پرچم والے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے اور اس پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے ٹرینڈ نامی ٹوگو کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں آگ لگنے کے بعد اسے روک لیا گیا اور مبینہ طور پر اس نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی گزرنے کی کوشش کی تھی۔
پاسداران انقلاب کے بحری کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمیٰ نے دعویٰ کیا کہ ٹینکر نے امریکی فوج کی ترغیب پر آبنائے ہرمز سے ایران کے مقرر کردہ راستے کے برخلاف گزرنے کی کوشش کی۔
ایرانی حکام نے واقعے کی مزید تفصیلات ٹینکر کی درست پوزیشن، استعمال کیے گئے ہتھیار یا جہاز کے عملے کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب برطانیہ کے ادارے میری ٹائم ٹریڈ نے جمعہ کو بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز پر آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد میں آگ بجھا دی گئی۔
