زیادہ مردانہ خد و خال کیلئے پلکیں کاٹنے کاٹرینڈ بن گیا

جہاں دنیا بھر میں خواتین اپنی پلکوں کو لمبا اور گھنا بنانے کے لیے مسکارہ اور مصنوعی پلکوں کا استعمال کرتی ہیں، وہیں اب ایک انوکھا اور عجیب رجحان سامنے آیا ہے جہاں مرد اپنی قدرتی لمبی پلکوں کو قینچی سے کاٹ کر چھوٹا کر رہے ہیں۔

اس عجیب ٹرینڈ کو اپنانے والے مردوں کا ماننا ہے کہ لمبی اور مڑی ہوئی پلکیں چہرے کی مردانہ خصوصیات کو کم کر دیتی ہیں۔ ان کے مطابق پلکوں کو چھوٹا اور سیدھا کرنے سے آنکھوں کا انداز زیادہ سخت اور ’مردانہ‘ محسوس ہوتا ہے۔

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر متعدد مرد اپنی پلکیں تراشنے کی ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں اور دیگر لوگوں کو بھی ایسا کرنے کے مشورے دے رہے ہیں، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو نہ صرف حیرت میں مبتلا کردیا بلکہ اس سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔

ماہرینِ چشم نے اس خطرناک فیشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button