پیٹرول سستا،ڈیزل مہنگاکردیاگیا،نوٹیکفیشن جاری

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں43 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں18 ستمبر کے لیے ہیں۔
