علی ظفرنےکترینہ کیف پرتنقیدکیخلاف آوازاٹھادی

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اداکارہ کترینہ کیف کے ماں بننے کے بعد بڑھتے وزن پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اٹھا دی۔

علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

علی ظفر نے کترینہ کیف پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ مردوں کی یہ سوچ کیوں ہے کہ وہ خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کریں؟

علی ظفر نے کہا ہے کہ میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ خود کو اس معاملے میں کوئی بڑا ماہر سمجھتا ہوں بلکہ اس لیے کہ ہم سب کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لے کر ضروری اصلاح کرنی چاہیے۔

Back to top button