سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمرکی حد مقررکرنےکی تجویز

وفاقی وزارت داخلہ نے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پابندیوں پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزارت داخلہ کے تحت اجلاس میں  پی ٹی اے، این سی سی آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس حکام سے مشاورت کی جائےگی۔

اجلاس میں بچوں کے استحصال اور فحاشی کے کیسزکا جائزہ پیش کیا جائےگا۔ اجلاس کےدوران مشاورت  سےحتمی فیصلے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمرکی حد مقررکرنےکی تجویز ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی کنٹرول کرنےکی تجاویز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  سوشل میڈیا کےاستعمال کے لیے عمرکی حد مقررکرنےکی تجویز ہے۔کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپابندی لگانے پرغورکیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

دوسری جانب  یورپی یونین نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز دے دی ہے۔

Back to top button