وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کےلیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کےلیے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کر دی۔

مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دورہ لندن کےلیے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا تھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے ہیں۔

نیشنل بینک کی ویلنشیا لاہور برانچ کی کیش/ٹرانسفر پے اِن سلپ بھی سامنے آگئی ہے، دستاویز کے مطابق رقم بینک آف پنجاب کے ذریعے منتقل کی گئی،پے اِن سلپ پر اکاؤنٹ ٹائٹل ZGBMRA درج ہے،سلپ پر رقم 27,194,004 روپے درج ہے، نیشنل بینک ویلنشیا برانچ کی مہر کے ساتھ پے اِن سلپ پر 17 ستمبر 2026 کی تاریخ درج ہے، پے اِن سلپ پر جمع کرانے والے کے دستخط اور رابطہ نمبر بھی درج ہیں، دستاویز میں BOP کا چیک/انسٹرومنٹ نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

Back to top button