پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتاری کے4گھنٹےبعد رہا

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو تھانہ نیلور کی حدود سے گرفتار کرنے کے 4 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے گرفتاری کی تصدیق کی۔

اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق سلمان اکرم راجہ اشتیاق ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے کوٹلی ستیاں گئے تھے، جہاں سے واپسی پر انہیں تھانہ نیلور کی حدود میں گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں سلمان اکرم راجا نے اپنے ایک ببان میں کہا کہ  4 گھنٹے مجھے، لطاسب ستی، اخلاق ستی اورہمارے متعدد دوستوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیاہے، مقصد صرف اعجازستی مرحوم کے جنازے میں شرکت سے روکناتھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا خوف فیصلہ سازوں سے عقل و فہم چھین چکا ہے، انسانی حقوق بے معنی ہوچکے ہیں،دوستوں کا نیک تمناؤں کے لیے شکرگزارہوں۔

 

Back to top button