زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کااضافہ ریکارڈ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں 11 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ہفتہ وار زرِ مبادلہ ذخائر کے بیان میں بتایا کہ 11 ستمبر 2026 تک ملک کے مجموعی مائع زر مبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے خالص زرِ مبادلہ ذخائر موجود تھے۔
مرکزی بینک کے مطابق 11 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک نے اس نمایاں اضافے کی وجہ پاکستان کے یورو بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی کو قرار دیا۔
