یمن کی تنظیم انصاراللہ کا سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی پر حملوں کا دعویٰ

 

 

 

یمن کی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی آرامکو  پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

انصاراللہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یمن کے اہم صوبے حدیدہ، بندرگاہ اور کمران جزیرے پر فضائی حملوں کے جواب میں جازان اور ینبع میں قائم آرامکو کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ان حملوں میں درجنوں ڈرونز، بیلسٹک میزائل اور کروز میزائل استعمال کیے گئے۔

تنظیم کےمطابق حملوں کا ہدف ینبع کی وہ بندرگاہ بھی تھی جو سعودی عرب کی اہم آئل پائپ لائن کا مرکز سمجھی جاتی ہے،یہ پائپ لائن آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کی صورت میں سعودی تیل کی برآمدات جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 

دوسری جانب سعودی حکام نے تاحال حملوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی،تاہم سعودی سول ڈیفنس نے ہفتے کی صبح ینبع اور جازان کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

Back to top button