بشریٰ انصاری نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی 70ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق 15 مئی کو بشریٰ انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری کے قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں روبینہ اشرف، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز، عمران اشرف، زاویار نعمان اور سید جبران اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔

تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بشریٰ انصاری نے مہمانوں کیلئے خود گھر پر کھانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر اقبال حسین نے بھی دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آکر اس خوشی کو مزید یادگار بنایا۔

Back to top button