برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی ہدف بن جائے گا : ایران

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تہران نے برطانیہ کو بھی سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر لندن نے کسی ممکنہ فوجی کارروائی میں واشنگٹن کا ساتھ دیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والے برطانوی فوجی اڈے یا تنصیبات کو ایران کی مسلح افواج کی جانب سے جائز عسکری ہدف تصور کیا جائے گا۔
امریکہ ایران پر جاری حملوں سے پیچھے کیوں ہٹنے لگا؟
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہےجب ایران اور امریکا کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جب کہ برطانیہ نے اپنے فوجی اڈے امریکا کو استعمال کرنے کی منظوری دےدی ہے،برطانیہ کی جانب سے یہ بھی کہاگیا ہےکہ ان کی مسلح افواج ملک اور اپنے مفادات کے دفاع کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
