ملک میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورت حال سے معمولاتِ زندگی متاثر

 

 

 

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھا بارشوں اور سیلابی صورت حال سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونےسے میانوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا اور پانی آبادی میں داخل ہو گیا۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جس کے پیشِ نظر بھکر میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورت حال برقرار رکھتے ہوئے فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بھکر کی ضلعی انتظامیہ کےمطابق چشمہ بیراج پر 3 لاکھ 61 ہزار 224 کیوسک پانی کی آمد جب کہ 3 لاکھ 56 ہزار 977 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

دریائے راوی پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جب کہ دادو میں گاج ندی میں طغیانی سے 10 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،یہاں دو روز میں 150 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنوبی وزیرستان: دہشت گرد حملہ ناکام، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ادھر گلگت بلتستان میں چلاس شہر اور گردونواح میں بھی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔استور ویلی روڈ گزشتہ 6 روز سے بند ہے جس سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہونےلگی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Back to top button