جنوبی وزیرستان: دہشت گرد حملہ ناکام، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے اور چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، غیرمعمولی جرات اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناکر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔حکومت اور سکیورٹی فورسز آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

جنوبی وزیرستان،چیک پوسٹ پرحملے کی کوشش ناکام،4 خوارج ہلاک

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر دہشت گرد حملہ ناکام بناتےہوئے جوابی کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت چار خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔

 

Back to top button