کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا پھیلنے پر عالمی ایمرجنسی نافذ

ڈبلیو ایچ اونے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو ’عالمی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال‘ قرار دے دیا ہے، جہاں اب تک 300 سے زائد مشتبہ کیسز اور 88 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگرچہ موجودہ صورتحال عالمی وبا کے معیار پر پوری نہیں اترتی، تاہم پڑوسی ممالک میں وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اس بار پھیلنے والا وائرس ’بنڈی بگیو وائرس ڈیزیز‘ (بی وی ڈی ) ہے، جو ایبولا کی ایک نایاب قسم سمجھی جاتی ہے اور اس کے لیے تاحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا مؤثر علاج موجود نہیں۔

Back to top button