ذی الحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری

ذی الحج کا  چاند  دیکھنے کے لیے مرکزی   رویت  ہلال کمیٹی کا  اجلاس کراچی  میں  جاری  ہے۔

کراچی میں  میٹ آفس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت  چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین  بھی شریک ہیں۔

آج ذی الحج کا چاند نظر آنےکی صورت میں عیدالاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی، اگر چاند نظر نہیں آیا تو عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائےگی۔

دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام کو ذی الحج کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ کسی بھی شخص کو ذی الحج کا چاند نظر آئے تو گواہی ریکارڈ کروائے۔

 

Back to top button