آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرے گی :مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے،مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔
راولپنڈی میں ریلی سے خطاب کرتےہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پوچھتے ہیں کہ صرف لاہور میں سڑکیں بنائیں، پنجاب آکر دیکھو ہر شہر میں سڑکیں بنی ہوئی ہیں۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ رو پیٹو نہیں نواز شریف جیسی موٹروے بناکر دکھاؤ،رو پیٹو نہیں شہباز شریف جیسی میٹرو سروس بناکر دکھاؤ۔
مریم نوازکاآزادکشمیر کوبسوں کاتحفہ،پی پی کاالیکشن کمیشن سےرجوع
انہوں نے کہا کہ آج مظفرآباد کی سڑکوں پر گرین بسیں چل رہی ہیں، 18 ماہ میں مریم نواز نے دو لاکھ لوگوں کو اپنا گھر اپنی چھت دی۔
